Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر...
شائع 30 جنوری 2022 05:02pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم سی نیوز کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے علاقے نائیر میں 4 جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے پانچوں نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا، علاقوں کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

IOK