Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاؤ اسپتال نے میڈیکل طلباء کیلئے ہائی فیڈیلیٹی ٹریننگ پروگرام متعارف کرادیا

کراچی: ڈاؤ اسپتال میں ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹروں کے لیے جدید...
شائع 30 جنوری 2022 03:14pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: ڈاؤ اسپتال میں ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹروں کیلئے جدید ترین ہائی فیڈیلیٹی سمولیشن ٹریننگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔

انڈرگریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اور پوسٹ گریجویٹ پریکٹس کے درمیان منتقلی میں شناخت شدہ فرقوں میں سے کچھ کو دور کرنے کیلئے میڈیکل اسکول میں ہائی فیڈیلیٹی سمولیشن ٹریننگ ایک مؤثر ذریعہ ہو سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاصم ہاشمی نے کہا کہ یہ لیبارٹری ڈاکٹروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے کیونکہ تمام طلبہ کیلئے ایک ہی لاش پر پریکٹیکل کرنا مشکل تھا اور اسی طرح لاش کی بے حرمتی بھی ہو رہی تھی۔

یہ ہائی فیڈیلیٹی سمولیشن لیبارٹری میڈیکل کے طلباء کیلئے قائم کی گئی ہے تاکہ مریضوں کا حقیقی علاج کرنے سے پہلے تمام بڑی بیماریوں کی پریکٹس حاصل کی جا سکے۔

انہون نے کہا کہ یہاں ہم ایک ایسا منظر نامہ بناتے ہیں، جہاں میڈیکل کا ہر ایک طالب علم مریض کو وصول کرتا ہے اور جسم سے منسلک مشینوں کی مدد سے اس کا معائنہ کرتا ہے۔

ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی طلباء کو اعتماد حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے اور جب وہ مریض کا حقیقی علاج کرتے ہیں تو وہ مثبت محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمرے طلباء کے تمام تربیتی عمل کو بھی ریکارڈ کرتے ہیں اور بریفنگ روم میں اس عمل کے بعد طلباء کو دکھایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی تربیت میں کیا غلط کیا اور بغیر کسی غلطی کے دوبارہ عمل کو دہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاؤ ہسپتال پبلک سیکٹر کا پہلا اسپتال ہے جو اس ہائی فیڈیلیٹی سمولیشن ٹریننگ کی پیشکش کر رہا ہے۔

karachi