Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

سپر اسٹار ماہرہ خان اور علی رحمان خان بھی پی ایس ایل فرنچائز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں
شائع 30 جنوری 2022 03:06pm
پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہانیہ عامر۔ تصویر: پشاور زلمی/ٹویٹر
پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہانیہ عامر۔ تصویر: پشاور زلمی/ٹویٹر

کراچی: پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل فرنچائز نے کہا کہ "ہمیں پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے پر خوشی ہے۔"

مزید کہا کہ "آپ انہیں جلد ہی کسی منفرد چیز میں #YellowStorm کی حمایت کرتے ہوئے دیکھیں گے۔"

ہانیہ کے علاوہ پی ایس ایل فرنچائز نے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید کو بھی ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

سپر اسٹار ماہرہ خان اور علی رحمان خان بھی پی ایس ایل فرنچائز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جبکہ ماہرہ خان مسلسل 4 سال سے زلمی سے منسلک ہیں۔

mahira khan

Hania Aamir

tv actress

PSL7