Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: 169رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے

کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )7 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2022 05:12pm
—

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ایڈیشن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 169رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )7 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی آج دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک 2میچز کھیلے ہیں اور اسے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

karachi

TOSS

PZ VS IU

PSL 7