Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترک صدر نے ادارہ شماریات کے چیف کو عہدے سے برطرف کردیا

استنبول :ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مہنگائی کے اعدادوشماریات...
شائع 30 جنوری 2022 10:57am

استنبول :ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مہنگائی کے اعدادوشماریات جاری کرنے پر ادارہ شماریات کے چیف کو عہدے سے برطرف کردیا ،ترک صدر کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے متعلق غیر حقیقی اعدادوشمار پیش کئے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرنے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ان سے نالاں تھے جبکہ ترک صدر نے نئے وزیر انصاف کی بھی تقرری کردی ۔

ریاستی شماریاتی ایجنسی کے سربراہ سیٹ اردل ڈنسر کو 19 برس کی ریکارڈ شرح مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرنے پر عہدے سے ہٹا گیا۔

ترک صدر جولائی 2019 سے اب تک مرکزی بینک کے 3 گورنرز کو بھی عہدے سے ہٹاچکے ہیں،مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرکے ڈنسر نے حکومت کے حامی اور اپوزیشن دونوں کو ہی سیخ پا کردیا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز میں سیٹ اردل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آج میں اس عہدے پر ہوں کل کوئی اور ہوگا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون چیئرمین ہوگا۔ مجھ پر 8 کروڑ 40 لاکھ افراد کی ذمہ داری ہے۔

دریں اثناء ترک صدر نے نئے وزیر انصاف ارہان سیٹن کایا کی تقرری پر کوئی وضاحت نہیں دی جبکہ ریاستی شماریاتی ایجنسی نے جنوری کے مہنگائی کے اعدادوشمار 3 فروری کو جاری کرنا ہے۔

Turkey

Turkish President

Istanbul

rajab tayyab erdogan