محمد رضوان نے ٹی 20 میں اوپننگ کرنے کا کیوں سوچا؟
کراچی:آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ پانے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے بلکہ ٹی 20 فارمیٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا،وہ پاکستان کی جانب سے اب ٹی 20 میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کرتے ہیں، انہوں نے مختصر فارمیٹ میں اوپننگ کرنے کا کیوں سوچا ؟ ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے پانچویں ، چھٹے، ساتویں ، آٹھویں یہاں تک کہ نویں نمبر پر بھی بیٹنگ کی تھی۔
محمد رضوان نے کہا کہ میں نے سوچا کہ اوپننگ کام کرے گی، سوئنگ ہوگی، نئی گیند ہوگی، لیکن میں اس دباؤ کو سنبھال سکتا ہوں۔
وکٹ کیپر بلے باز رضوان کا مزیدکہناتھا کہ یہ ایک چیلنج تھا اور میں ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہا ہوں۔
یاد رہے کہ محمد رضوان کو سال 2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
محمد رضوان پی ایس الی میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں جو کہ اپنی شاندار کارکردگی کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.