Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت خراب، کاز لسٹ 5ویں روز منسوخ

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کھانسی اور سینے میں تکلیف کا اظہار مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کیا تھا۔
شائع 29 جنوری 2022 06:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت کی کاز لسٹ جمعہ کو پانچویں روز بھی منسوخ کر دی گئی۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کھانسی اور سینے میں تکلیف کا اظہار مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کیا تھا۔

تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آیا۔

دوسری جانب چیف جسٹس نے عدالت میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہونا تھی۔

کاز لسٹ کی منسوخی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی گئیں۔

خیال رہے چیف جسٹس اطہر من اللہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بروز پير سے چھٹی پر ہیں۔

اسلام آباد

Islamabad HighCourt

Chief Justice Athar Minallah