Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: پولیس اہلکاروں کو زائد المیعاد کورونا ویکسین لگانے کی تصدیق

خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں اور افسران کو مدے خارج...
شائع 29 جنوری 2022 03:40pm

خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں اور افسران کو مدے خارج کورونا ویکسین لگائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں 24 جنوری کو پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن کی گئی تھی، ویکسی نیشن کے باعث 4 اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق معاملے کی انکوائری کی گئی تو انکشاف ہوا کہ پولیس اہلکاروں کو زائدالمیعاد کورونا ویکسین لگائی گئی، 170 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ایکسپائر بوسٹر ڈوز لگائی گئی تھیں۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین دسمبر 2021 میں ایکسپائر ہو چکی تھی، معاملے میں اسٹور کیپر، ٹیکنیشن، میل نرس اور ویکسینیٹر کی غفلت شامل ہے۔

انکوائری کی رپورٹ میں ڈاکٹر امر لال سمیت 5 ہیلتھ ملازمین کو زائد المیعاد کورونا ویکسین لگانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ذمہ دار ہیلتھ ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Khairpur

VACCINE DOSES

COVID19

News