Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ عباسی کی بیٹی سوناکشی سنہا کی ہم شکل قرار

عنزیلہ عباسی نے اپنی سالگرہ منائی تھی اس موقع پر ان کی والدہ جویریہ عباسی نے اپنے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر شائع کی تھی
شائع 28 جنوری 2022 02:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر مداحوں نے جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی کو بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دے دیا۔

حال ہی میں عنزیلہ عباسی نے اپنی سالگرہ منائی تھی اس موقع پر ان کی والدہ جویریہ عباسی نے اپنے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر شائع کی تھی۔

جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے عنزیلہ عباسی کو خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا جبکہ پوسٹ میں نیک خواہشات کا اظہا بھی کیا تھا۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے 26 جنوری کو بیٹی عنزیلہ کو جنم دن کی مبارک باد کی پوسٹ شائع کی تھی۔

مداحوں نے دونوں ماں بیٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی جویریہ عباسی کی بیٹی کو بالی ووڈ اداکارہ سناکشی سنہا کا ہم شکل بھی قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے عنزیلہ عباسی کو سوناکشی سنہا کی کاپی قرار دیا ساتھ ہی کچھ لوگوں نے کہا کہ ان کو شمعون عباسی کی بیٹی کی تصویر دیکھ کر ہی ایسا لگا کہ وہ بولی وڈ اداکار سوناکشی سنہا ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سینیئر اداکار شتروگن سہنا کی بیٹی ہیں جبکہ جویہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا سفر شروع کیا تھا۔

Bollywood actress

Pakistani

Bollywood actor

tv actress