Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر انڈیا کو باضابطہ طور پر ٹاٹا گروپ کے حوالے کر دیا گیا

ٹاٹا کا بھارت میں 3ایئر لائنز کے ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں تقریباً 27 فیصد مارکیٹ شیئر کا کنٹرول ہوگا۔
شائع 27 جنوری 2022 04:25pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ایئر انڈیا کو باضابطہ طور پر بھارتی معروف کمپنی ٹاٹا گروپ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاٹا گروپ کو ایئر انڈیا کی منتقلی جمعرات کو ہوگی، جس کے بعد ٹاٹا کا بھارت میں 3 ایئر لائنز کے ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں تقریباً 27 فیصد مارکیٹ شیئر کا کنٹرول ہوگا۔

دوسری ایئر لائن Vistara ہے، جس میں ٹاٹا کے پاس 51 فیصد حصہ ہے اور Air Asia کے پاس جہاں 84 فیصدحصہ ہے۔

پچھلے سال اکتوبر میں ٹاٹا سنز کی ذیلی کمپنی ٹیلاس پرائیوٹ لمیٹڈ جیتنے والے بولی دہندہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔

یہ ایسا وقت تھا جب حکومت کی جانب سے اپنی معاشی پالیسوں میں رد و بدل کیا جارہا تھا جس کے نتیجے کے طور پر 18,000 کروڑ کی انٹرپرائز ویلیو کا حوالہ دیا گیا۔