Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا ایم کیو ایم رہنماء امین الحق کو فون، کراچی واقعے پر افسوس کا اظہار

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے...
شائع 27 جنوری 2022 02:32pm

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور وفاقی وزیر امین الحق کو فون کر کے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس روڈ پر ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سے کہنا تھاکہ اس قسم کے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں، سیاسی اختلافات بات چیت اور سیاسی طریقے سے حل کیے جائیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اس واقعے کو لسانیت کا رنگ نہیں دیا جائے گا، دونوں جانب سے لسانیت کے حوالے سے بیانات کی مذمت بھی کی گئی۔

مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما کو یقین دہانی کروائی کہ پوسٹ مارٹم کرنے سے موت کا جو بھی سبب ہوگا وہ سامنے آ جائے گا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے ٹنڈوالہیار واقعے پر حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں میں آئندہ اس قسم کی صورت حال پیدا نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں اس واقعے کی انکوائری کراؤں گا، انکوائری میں جو بھی ملوث ہوا اس کخلاآف کارروائی ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امین الحق کو نئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کی پیشکش بھی کی، جس پر امین الحق نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کر کے جواب دیں گے۔

مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے زخمی ہونے والے ایم پی اے صداقت حسین کو بھی فون کیا اور ان سے طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

MQM

Aminul Haq