Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کارکنوں...
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2022 02:47pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر سندھ پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے پر محکمہ داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیرخارجہ کا ایم کیوایم رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ، مظاہرین پرپولیس تشددکی مذمت

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایم کیوایم کےرہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کر کے کراچی میں پرامن مظاہرین پرپولیس کےتشددکی شدیدمذمت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقرشی نے ایم کیوایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی،امین الحق اورکشور زہرہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کولاٹھیوں اورشیلنگ سےمنتشرکرناجمہوری حق کی نفی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواتین پرپولیس تشددکی جس قدرمذمت کی جائےکم ہے، آئےروزجمہوریت کادرس دینےوالوں کااصل چہرہ سب نےٹی وی اسکرینزپردیکھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم کیوایم کے کارکن کی شہادت پراظہار تعزیت بھی کیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

take notice