Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ...
شائع 27 جنوری 2022 02:22pm

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،شاہد آفریدی پی سی بی پروٹوکول کے بعد گھرپرقرنطینہ کریں گے۔

شاہد آفریدی 7 دن قرنطینہ اورمنفی ٹیسٹ آنے پردوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔

شاہد آفریدی اہلیہ کی بہن کے انتقال کے باعث بائیو سیکیورببل سے باہر آگئے تھے،جس کے بعد وہ گزشتہ روزدوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے جبکہ شاہد آفریدی کمر میں تکلیف میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔

coronavirus

karachi

Shahid Afridi

PSL 7