Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بدین میں حیدرآباد روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان ...
شائع 27 جنوری 2022 01:05pm

بدین میں حیدرآباد روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بدین میں پیش آیا جہاں حیدرآباد روڈ پر تیز رفتار کار اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

بدقسمت افراد بدین سے ہنڈا سٹی کار نمبر بی ایس ٹی 365 میں تلہار جا رہے تھے کہ بس اسٹاپ یوسف شاہ کے پاس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق افراد میں جان محمد کھٹی، اظہر حسین جتوعی، صاحب ملاح ان کی زوجہ اور ساس شامل ہیں۔

حادثے کی خبر پر ایدھی کے رضاکار اور بدین پولیس موقع پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد ٹرک ڈرائیور کخلالف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

PS 70 Badin