Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب آغاز ہوگیا

کراچی:انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں،پاکستان سپر لیگ ( پی ایس...
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2022 07:20pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز سے گونج اٹھی جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستانی کرکٹ کی 70 سالہ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے تسلسل سے کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود ہر حال میں میلہ سجانے اور چوکوں، چھکوں سے خوف اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی،مختصر افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پرفارمنس دکھائیں گے جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز 2مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا، 27 جنوری سے شروع ہونے والا ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔

کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کیلئے 5ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، ایس ایس یو کے1200 کمانڈوز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹریفک پولیس کے 1500 اہلکار تعینات ہوں گے، میجز میں فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، میچ کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک ٹریک بند رہے گا۔

گراونڈ جانے والے شائقین کو شٹل سروس کےذریعے پارکنگ سے اسٹیڈیم لایا جائے گا، اسٹیڈیم آنے والوں کیلئے حکیم سعید گراؤنڈ پارکنگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ وی آئی پی پارکلنگ کیلئے مختص ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے شائقین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

karachi

national stadium

PSL 7