Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج اور...
شائع 27 جنوری 2022 09:22am

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ پر آج بروز جمعرات 27 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے کراچی کا دورہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اورکہا کہ وزیراعظم فوری کراچی آئیں، وزیراعظم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ پاکستان توڑنے والوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان بچانے والوں کے ساتھ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ وہ ’’لڑنا نہیں چاہتے‘‘ لیکن سب کو پتا ہے کہ وہ لڑنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ احتجاج کیا گیا، پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی۔

karachi

police

MQM Pakistan