ایف آئی اے کی کارروائی، 13 افراد گرفتار
ایف آئی اے سرکل کراچی نے شہر کے مختلف مقامات پرچھاپہ مار کارروائی کر کے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے حساس ادارے کی نشاندہی پر شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کر کے 13 افراد کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔
جبکہ ملزمان کے قبضے سے نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شدا افراد بیرونی انٹلیجس ایجنسی کے لیے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ گرفتار افراد پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 02/2022 درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed on this story.