Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید ...
شائع 26 جنوری 2022 06:12pm

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم فروری کے پہلے ہفتے میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم دورے کے دوران چینی قیادت سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے امور پر بات چیت کریں گے۔

Army Chief

اسلام آباد

Prime Minister