Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ کے شہریوں کا پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری

جرگہ ارکان نے یونین کونسل میں بجلی کی فراہمی کی بحالی تک اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔
شائع 26 جنوری 2022 04:47pm

چارسدہ: چارسدہ کے شہریوں کا پولیو مہم کی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔

تحصیل تنگی کی یونین کونسل بہرام ڈھیری کے مکینوں کا اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے مقامی جرگے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے والدین پر 10 ہزار روپے جرمانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق گزشتہ 46 دنوں سے علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ کلانو کلے کے علاقے میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔

جرگہ ارکان نے یونین کونسل میں بجلی کی فراہمی کی بحالی تک اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

عمائدین نے پولیو ٹیموں کو علاقے میں جانے سے بھی روک دیا ، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا پولیو ٹیموں کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) نے ایک ماہ قبل مالاکنڈ گرڈ سے یونین کونسل کو بجلی کی سپلائی کاٹ دی تھی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق یونین کونسل ناظم معاذ اللہ، عاصم گجر، خانزادہ اور دیگر نے کہا کہ بجلی منقطع ہونے سے یوسی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیسکو نے یونین کونسل سے 90 فیصد ریکوری کی ہے۔

KPK

Polio

charsadda