Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے پریشان: رپورٹ

آسٹریلیا کو 3 مارچ سے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ بین الاقوامی اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔
شائع 26 جنوری 2022 02:08pm

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹرز 24 سالوں میں اپنے پہلے دورہ پاکستان سے بمشکل ایک مہینہ قبل دہشت گردی کے حملوں باعث گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کے دورے کے متعلق کچھ گھبراہٹ کا شکار ہیں ، یہ بات ٹیم کے قریبی ذرائع نے اخبار سے کہی ہے۔

آسٹریلیا کو 3 مارچ سے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ بین الاقوامی اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

سلیکٹر جارج بیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکورٹی کے انتظامات سخت اور مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ بورڈ ابھی بھی اس دورے کے متعلق کچھ معمولی تفصیلات پر کام کر رہا ہے ، لہذا ایک بار جب اس کی حتمی منظوری مل جائے گے تو ہم اسکواڈ کی پوسٹ کا اعلان کریں گے"۔

آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اور متحدہ عرب امارات میں اپنے میچز کھیلے تھے۔

حالیہ برسوں میں کچھ بین الاقوامی سیاحت بحال ہوچکی ہے، لیکن نیوزی لینڈ نے اچانک ستمبر میں سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے فوراً بعد انگلینڈ نے بھِی اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

cricket

paksitan

Cricket News