Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایک ماہ میں دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس ماہ کے شروع میں 4 جنوری کو ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
شائع 26 جنوری 2022 01:20pm
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد۔ - فیس بک
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد۔ - فیس بک

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ایک ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس ماہ کے شروع میں 4 جنوری کو ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر صحت خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹر رشید نے کہا کہ وہ اب تک ٹھیک ہیں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کا بھی گزشتہ ہفتے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Health Minister Punjab

Punjab Govt

Corona Cases

Dr Yasmin Rashid