Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی طبیعت ناساز، تمام مقدمات کی سماعت منسوخ

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی...
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2022 01:11pm

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کی گئیں۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کےکیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد