Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہماری حکومت اس وقت منظم مافیا کا سامنا کر رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدی کا کہنا ہے کہ...
شائع 26 جنوری 2022 11:17am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت اس وقت منظم مافیا کا سامنا کر رہی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا سر ہے نا پیر۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کررہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک پاکستان کی 5.37فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے ،کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہورہی ہے،ایک ایسی بے سروپارپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر اورایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی عملداری میں تنزلی ہوئی ہے،کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کررہے ہیں؟مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرسکیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں ،آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ایک ا ور ٹویٹ میں ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ میاں صاحب کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے،اکاؤنٹ چپراسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں،اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں۔

Information Minister

اسلام آباد

Transparency International

Fawad Chaudhary