Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی پانچویں لہر: ملک بھر کے ایئر پورٹس کیلئے سخت احکامات جاری

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نےکورونا کی پانچویں لہر کے...
شائع 26 جنوری 2022 09:49am

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نےکورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظرکراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کیلئے سخت احکامات جاری کردیئے۔

کورونا کی پانچویں لہر اور کیسز میں اضافے کے باعث سوشل ایوی ایشن نے کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کیلئے سخت احکامات جاری کردیئے۔

اعلامیے کےمطابق ایئرپورٹس پر تعینات ایئرلائنز اور دیگر اداروں کے عملے کو کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی جبکہ کورونا اوراومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

سول ایوی ایشن نے کہا کہ مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پر انٹری نہیں دی جائے گی، کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کیلئے سی اے اے نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

CAA

coronavirus

karachi

Airport

Civil Aviation Authority