Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی سے منسلک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی:رضویہ سوسائٹی سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے مبینہ طور پر منسلک...
شائع 25 جنوری 2022 05:13pm

کراچی:رضویہ سوسائٹی سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے مبینہ طور پر منسلک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم سفیان نقوی کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم سفیان نقوی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ملزم نے بھارت میں سی پیک منصوبے کے متعلق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپ پر معلومات شئیر کی ہیں۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کے واٹس ایپ سے حساس اداروں کے افسران کے متعلق بھی معلومات اور تصاویریں بر آمد کرلی ہیں، جبکہ ملزم کا بھارتی خفیہ ایجنسی سے قریبی تعلق تھا۔

ملزم کے موبائل فون سے ملک مخالف مواد بھی ملا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

پولیس کی جانب سےملزم سفیان نقوی سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

karachi

police