Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استنبول ایئرپورٹ پر شدید برفباری، فلائٹ آپریشن معطل

ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کی معطلی میں شدید برف...
شائع 25 جنوری 2022 03:00pm
Photo: Reuters
Photo: Reuters

ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کی معطلی میں شدید برف باری کی وجہ سے توسیع کی گئی تھی ہے۔ جب کہ سردیوں کے موسم نے شہر بھر میں نقل و حرکت کو روک دیا ہے۔

استنبول ہوائی اڈے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ "خراب موسمی حالات کی وجہ سے فلائٹ آپریشنز کی معطلی میں 25 جنوری کو 1000 GMT تک توسیع کر دی گئی ہے۔"

ترک حکام نے نقل و حرکت کو کم کرنے کیلئے منگل کو تمام سرکاری اداروں میں انتظامی چھٹی کا اعلان کیا۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹویٹر پر کہا کہ نجی گاڑیوں کو 1000 GMT تک سڑکوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہنگامی ٹیمیں سڑکوں کی صفائی جاری رکھیں گی۔

گورنر کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ٹرک اور کاریں برف میں پھنسے دکھائی دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ٹرکش ایئر لائنز نے کہا کہ اس نے استنبول ایئرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں کیونکہ ہوائی اڈے کا آپریشن بند ہو گیا ہے۔

Turkey

Istanbul

Flights