Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا

پی ایس ایل کی آفیشل ٹوئٹرویم سائٹ پر ترانے کی آفیشل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "انتظار ختم ہو گیا۔"
شائع 25 جنوری 2022 12:56pm
کچھ صارفین نے ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا تو کچھ کو یہ ترانہ نہیں پسند آیا۔فائل فوتو۔
کچھ صارفین نے ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا تو کچھ کو یہ ترانہ نہیں پسند آیا۔فائل فوتو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز ملک بھر میں ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا۔

عبداللہ صدیقی نے گانا "آگے دیکھ" کو پروڈیوس کیا ہے جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گلوکاری کے جوہردیکھائیں ہیں۔

پی ایس ایل کی آفیشل ٹوئٹرویم سائٹ پر ترانے کی آفیشل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "انتظار ختم ہو گیا۔"

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے اپنے ہوم کراؤڈ سے محروم کردیا گیا تھا لیکن اس سال ہمارے شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا:" پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ، ایک تہوار اور جشن ہےاور یہ ترانہ ہر اس شخص کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو اس وقت کا پرجوش طریقے سے انتظار کرتا ہے۔"

پچھلے سال پی ایس ایل کا ترانہ "گرو میرا" جس کو نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گایا تھا،بہت مقبول ہوا تھا۔

ٹوئٹر صارفین کا ترانے پر ردعمل

کچھ صارفین نے ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا تو کچھ کو یہ ترانہ نہیں پسند آیا۔

ٹوئٹر صارف سدرہ نے ترانے کو سننے کے بعد صارفین کی صورتحال کچھ یوں بیان کی ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ صارفین کو اس موقع پہ گلوکار علی ظفر کی یاد بہت ستانے لگی۔

ایک صارف نے لکھا کہ علی ظفر کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ صارفین علی طفر کے پی ایس ایل کے ترانوں کو اب بھی خوب پسند کرتے ہیں۔

Atif Aslam

Aima Baig

PSL 7