Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے نے ہیسکول کے بانی ممتاز حسن کو 54 ارب روپے کے اسکینڈل میں گرفتار کرلیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 54 ارب روپے کے اسکینڈل میں تحقیقات...
شائع 24 جنوری 2022 07:11pm
Photo: FILE
Photo: FILE

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 54 ارب روپے کے اسکینڈل میں تحقیقات کے دوران ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے بانی ممتاز حسن کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے 30 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

جس میں نیشنل بینک اور ہسکول کے سابق اور موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔

جبکہ ایک شخص کو بینک ڈیفالٹ، مالیاتی فراڈ کی انکوائری میں شواہد کے سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کہا کہ دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے مالی فراڈ کی تحقیقات میں ثبوت اور شواہد ملنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

مجموعی طور پر ہاسکول پیٹرولیم اور پارٹنر کمپنیوں کے حکام بشمول وٹول، فوسل انرجی اور ملی بھگت کرنے والی این بی پی کو کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس کیس کے مشتبہ افراد میں نیشنل بینک کے دو سابق صدور اور موجودہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ہاسکول پیٹرولیم اور پارٹنر کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔

FIA