Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرجانہ کیس: وزیراعظم پر حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان پر حق...
شائع 24 جنوری 2022 02:03pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کاوزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں، ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا ،خواجہ آصف کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کےہ عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

pm imran khan

IHC

اسلام آباد

Khawaja Asif

Chief Justice Athar Minallah