Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم کو الوداع عمران خان کہہ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں حکومت سے باہر نکلا تو میں آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا
شائع 24 جنوری 2022 02:36pm

پروگرام 'آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ' کے دوران شہریوں کی کالوں کا جواب دینے کے بعد ٹوئٹر پر " بائے عمران خان" کی چرچا ہونے لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے اپنے رعمل کا اظہار کیا جس میں ایک خاتوں کو چپل مارتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں سوچتے ہوئے انہیں راتوں رات جاگتا رہتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ "کسی بھی حکومت کو اس قسم کے چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس کا سامنا میری حکومت کو کرنا پڑا ہے۔

حکومت سے باہر نکلا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں حکومت سے باہر نکلا تو میں آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا، میں اس وقت اپنے دفتر میں خاموش بیٹھا آپ کی تماشے دیکھ رہا ہوں، اگر میں سڑکوں پر نکل آیا تو تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے یہ انتباہ سوشل میڈیا صارفین کو اچھی نہیں لگی جبکہ انہوں نے قوم سے خطاب کے دوران ناگوار زبان استعمال کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا کہ پروگرام کے دوران خان ایک بدمعاش زیادہ اور وزیر اعظم کی طرح کم لگ رہے تھے۔

ایک اور صارف نے وزیراعظم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی گراؤنڈ میں اکیلے تھے پھر بھی جیت نہیں سکے۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر صارف صہیب نے کہا کہ "ہم عمران خان کو دفتر سے باہر آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔"

socialmedia

pm imrankhan