Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: تنخواہیں نہ ملنے پر ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے نے پھر کام بند کردیا

کراچی: تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ایکسپوسینٹر میں آئے روز...
شائع 24 جنوری 2022 12:38pm

کراچی: تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ایکسپوسینٹر میں آئے روز ہڑتال معمول بن گئی،کراچی کے ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں عملے نے پھرکام بند کردیا۔

ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے کام چھوڑدیا ۔

ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے کام چھوڑنے کے باعث ویکسین لگوانے کیلئے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہےکہ یقین دہانیوں کے باوجو د9 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

karachi

Workers