Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

زخمی تیندوا اسلام آباد میں دورانِِ علاج دم توڑ گئی

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ تیندواگولیوں کا نشانہ بننےکے بعد دریا کے قریب پہنچی تھی۔
شائع 24 جنوری 2022 11:24am
محدود سہولیات کی بناء پر زخمی تیندو کو ہفتےکی رات آئی ڈبلیو ایم بی کے ریسکیو سینٹر میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔فائل فوٹو۔
محدود سہولیات کی بناء پر زخمی تیندو کو ہفتےکی رات آئی ڈبلیو ایم بی کے ریسکیو سینٹر میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کے ذریعے ریسکیو کی جانے والی تیندوا گزشتہ روز دورانِ علاج اسلام آباد میں دم توڑ گئی۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے منیجر سخاوت علی نے اے پی پی کو بتایا کہ محدود سہولیات کی بناء پر زخمی تیندوے کو ہفتےکی رات آئی ڈبلیو ایم بی کے ریسکیو سینٹر میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔

بول نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق منیجر سخاوت نے مزید بتایا کہ اس کا مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ گولی لگنے کی وجہ سے اس کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور دھڑمفلوج ہو گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریا کے قریب پہنچی تھی،تیندوےکی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے سبب ہوئی، اس کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائےگئے۔

اسلام آباد