Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کالے چنوں کے حیرت انگیز فوائد جانیئے

کالے چنون کے متعلق حیرت انگیز فوائد جان کر آپ کو حیرانی ہوگی
شائع 23 جنوری 2022 03:27pm
Photo Edit: Khateeb Ahmed
Photo Edit: Khateeb Ahmed

ویسے تو باروچی خانوں میں بے شمار مسالے موجود ہوتے ہیں جن کا علم ہمیں اکثر نہیں ہوتا کہ ان سے کیا فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لیکن کالے چنون کے متعلق حیرت انگیز فوائد جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ کالے چنوں میں کاربوہائیڈریٹس تیزی کے بجائے آہستہ ہضم ہوتے ہیں۔

جبکہ جس سے خون میں شوگر کی سطح کو کم کردیتے ہیں، جس کی بدولت انسولین لینے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔

کالے چنوں کےجہاں بے شمار فوائد ہیں اس کے ساتھ ہی ایک فائد یہ بھی ہے اس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

آئرن بھرپور مقدار کے ساتھ کالے چنےخون کی کمی کو روک سکتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کی توانائی بڑھاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ آئرن ہیموگلوبن کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے پھیپھڑوں سے جسم کے تمام خلیوں تک آکسیجن باآسانی پہنچ جاتا ہے۔