Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیسنڈا آرڈرن نے اومیکرون لہر کے سبب اپنی شادی منسوخ کردی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے کیسز کے...
شائع 23 جنوری 2022 01:34pm
Photo: AP
Photo: AP

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر اپنی شادی منسوخ کر دی۔

اومیکرون کے پھیلنے کے بعد پورے نیوزی لینڈ میں کووڈ پابندیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، پابندیوں میں دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازمی کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں 15,104 کوویڈ کیسز اور 52 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن کے میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بات تب سامنے آئی جب 9 اومیکرون کیسز کی تصدیق ہوئی،ایک خاندان جس نے آکلینڈ میں ایک شادی میں شرکت کی تھی، گھر واپس آنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں ان کا نتیجہ مثبت آیا جبکہ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ بھی وائرس سے متاثر ہوا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ گروپ سے کمیونٹی ٹرانسمیشن کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے آغاز سے ہی سخت کوویڈ قوانین کے تحت پابندیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

Jacinda Ardern

NewZealand

COVID19