Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان بحران سے متعلق آگاہی کیلئے اپنی آواز بلند کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان بحران سے ...
شائع 23 جنوری 2022 01:16pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان بحران سے متعلق آگاہی کیلئے اپنی آواز بلند کروں گا،چاہوں گاکہ عالمی برادری اس مسئلے پر قدم آگے بڑھائے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں “افغانوں کی زندگیاں بچاؤ” مہم کی تصویر شیئر کی اور کہا ہے کہ میں اس مہم میں اپنی آواز بھی شامل کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں،افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media