Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے ،جس کے باعث سردی کی شدت...
شائع 23 جنوری 2022 10:17am

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے ،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں رات بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 2دن تک ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی،یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ادھر تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کے باعث ٹھٹہ کے قریب کیٹی بندر کے مقام پر تین کشتیاں الٹنے سے لاپتہ ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 7 کی تلاش جاری ہے۔

سندھ حکومت نے ماہی گیری اور سمندرمیں نہانے پر 7 روزکیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

karachi

Met Office

preduction