Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جو بائیڈن نے پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار مسلم...
شائع 22 جنوری 2022 05:46pm

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار مسلم نژاد امریکی خاتون کو وفاقی جج کے لیے نامزد کر دیا۔

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق نصرت جہاں چوہدری بنگلہ دیشی نژاد امریکی ہیں اور اگر ان کی نامزدگی امریکی سینیٹ سے منظور ہو جاتی ہے تو وہ زاہد قریشی کے بعد فیڈرل جج کے طور پر کام کرنے والی دوسری مسلمان ہوں گی۔

صدر جو بائیڈن نے نصرت جہاں چودھری کو امریکی ضلعی عدالت مشرقی ضلع نیویارک کے لیے نامزد کیا ہے۔

بائیڈن نے وفاقی عدلیہ کے لیے 62 خواتین کو نامزد کیا ہے۔

متعدد امریکی مسلمانوں نے نیویارک کی وفاقی عدالت کی خالی اسامیوں میں سے ایک کے لیے بنگلہ دیشی نژاد امریکی صنم چوہدری کی حمایت کا اظہار کیا، جب کہ سینیٹر چک شومر نے بھی اس عہدے کے لیے ان کی حمایت کی۔

امریکی سینیٹ نے عہدہ سنبھالنے کے پہلے سال میں بائیڈن کے 41 وفاقی ججوں کے نامزد کردہ امیدواروں کی منظوری دی اور یہ جان ایف کینیڈی کے بعد دوسرے صدر بن گئے، جن کے نامزد کردہ امیدواروں کو ان کے پہلے 12 ماہ کے دوران سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔

Joe Biden

Washington