Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان اتوار کو براہ راست فون کال وصول کریں گے

وزیراعظم عمران خان اتوار کو سہ پہر 3 بجے کے قریب لوگوں سے براہ راست فون کالز وصول کریں گے
شائع 22 جنوری 2022 04:30pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو سہ پہر 3 بجے پروگرام 'آپ کا وزیراعظم' میں لوگوں سے براہ راست فون کالز وصول کریں گے تاکہ عام لوگوں کی "شکایات اور آراء" سن سکیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے پہلے بھی عوام سے فون کالز پر بات کی اور مختلف شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

imran khan

pmi imran khan