Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی: تیز ہواؤں کے باعث تقسیم اسناد کی تقریب ملتوی

تقریب تقسیم اسناد کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شائع 22 جنوری 2022 01:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی:شہر میں موسم کی خرابی کے باعث جامعہ کراچی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد ملتوی کردی۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی کا 22جنوری 2022 کو ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم اسنادملتوی کردی گئی ہے۔

تقریب تقسیم اسناد غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہے۔

تقریب تقسیم اسناد کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

karachi

تعلیم

university of karachi