وزیراعظم کی 5.37فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جی ڈی پی گروتھ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
I want to congratulate my govt on achieving GDP growth of 5.37% in 3 yrs leading to substantial jobs creation & rise in per capita income. Our econ reforms success recognised internationally. Bloomberg predicted Pak will sustain high growth trajectory & employment levels. pic.twitter.com/zC0oXGKr8M
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 21, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ بلومبرگ نے پیشگوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان کونارملسی انڈیکس میں 3 سرفہرست ممالک میں شامل کیا گیا ہے، نارملسی انڈیکس زندگیوں اورملازمتوں کو بچانے کی نشاندہی کرتا ہے، دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔
Additionally, since outbreak of Covid pandemic Pak has been ranked amongst top 3 countries on normalcy index indicating saving jobs and saving lives. The Economist recognised this in its latest normalcy index. pic.twitter.com/6SlvpMDiCD
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 21, 2022
Comments are closed on this story.