Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کچہری میں 15 ججز سمیت 58 اہلکار کورونا سے متاثر

اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد15...
شائع 21 جنوری 2022 10:27am

اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد15 ججز سمیت 58 اہلکار کورونا سے متاثر ہوگئے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جبکہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

کورونا وباء کا شکار ججز کی عدالتیں آج کیلئے بند کر دی گئیں اور متاثرہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا،عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 7678 کیسز اور 23 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Corona Cases

judges