Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر 19ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

بارباڈوس: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 24 رنز...
شائع 21 جنوری 2022 09:19am

بارباڈوس: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 24 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور افغانستان برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں مد مقابل تھیں۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 239 رنز بنائے، عبدالفصیح 68 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے اظہارالحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی اننگز

پاکستان کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 215 رنز بناسکی،یوں گرین شرٹس نے میچ 24 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

افغانستان کی جانب سے بلال سعیدی نے 42 اور اعجاز احمد نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی بولرز میں اویس علی نے 3 شکار کےاجبکہ قاسم اکرم نے 2اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

West Indies

Barbados

Pakistan vs Afghanistan