Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ذاتی دشمنی پر سات سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس

کراچی: پولیس نے نیو کراچی کے ایک قبرستان سے سات سالہ بچے کی برہنہ...
شائع 19 جنوری 2022 09:43pm

کراچی: پولیس نے نیو کراچی کے ایک قبرستان سے سات سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد ہونے کا معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ملک مرتضیٰ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن شاہ قریشی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں حکام نے انکشاف کیا کہ لڑکے کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا تھا کہ تین ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ تیسرا منشیات فروخت کرنے کے جرم میں پہلے ہی جیل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ناصر آفتاب کا کہنا تھا کہ ملزم کا مقتول لڑکے کے والد سے جھگڑا تھا اور اس نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان لڑکے کو ابدال شاہ کے مزار پر لے گئے جہاں انہوں نے نشہ کیا اور پھر لڑکے سے متعدد بار زیادتی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعد میں شناخت سے بچنے کے لیے لڑکے کو قتل کر دیا۔

karachi

police