Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس ختم ہونے سے بہت دور ہے ، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ کورونا...
شائع 19 جنوری 2022 04:00pm
Photo: WHO WEB
Photo: WHO WEB

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ختم ہونے سے بہت دور ہے۔

انہوں نے اومیکرون کو خطرے سے پاک کہنے پر خبردار کیا ہے کہ یہ بلکل غلط ہے۔

ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ "یہ وبائی بیماری کہیں بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔"

ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی سراسر تعداد کا مطلب یہ ہوگا کہ بہت سے لوگ اب بھی شدید بیمار اور مر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی امور کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انفرادی نوعیت کی شدت سے قطع نظر، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات میں ناگزیر اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

WHO

COVID19