Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کیسز، این سی او سی کا اہم پابندیوں کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی...
شائع 19 جنوری 2022 01:11pm

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اہم پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ہے، نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاع 20 سے 31 جنوری تک ہو گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ این سی او سی نے اِن ڈور ڈائننگ پابندی عائد کر دی ہے۔

یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شامل ہو سکتے ہیں جبکہ 10 فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔ این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہو گا ۔

این سی او سی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ہے اور شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی۔

NCOC

Cases

COVID19