Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوبیاہتانوجوان کے قتل کے الزام میں ملوث پولیس اہلکار کی خودکشی

شاہ رخ کو اس کی ماں اور بہن کے سامنے قتل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا
شائع 18 جنوری 2022 12:34pm
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور دیگر علاقوں سے کی گئیں۔جیو نیوز/رپورٹ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور دیگر علاقوں سے کی گئیں۔جیو نیوز/رپورٹ۔

کراچی : پولیس اہلکار نے نو بیاہتا نوجوان کو ماں اور بہن کے سامنے قتل کرنے کے الزام میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی جان لے لی۔

جیو کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے متعلق اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی پولیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ بلاک 7 گلشن اقبال تھانے میں رات گئے چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے کانسٹیبل نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کو کشمیر روڈ پر نوجوان شاہ رخ کو اس کی ماں اور بہن کے سامنے قتل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اگرچہ دیگر ملزمان کا نام نہیں لیا گیا تاہم پولیس اہلکار کا نام شائع کیا گیا اور ماضی میں مختلف جرائم میں اس کے ملوث ہونے کا بھی حوالہ دیا گیاتھا، دیگر زیر حراست افراد میں کانسٹیبل کا مخبر اور دو مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور دیگر علاقوں سے کی گئیں۔

اس واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ڈکیتی کے دوران ایک نوجوان کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آج ڈیجیٹل اس ویڈیو کو ویریفائی نہیں کر سکتا۔

police

sucide