Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطہ، توہین رسالت کیخلاف بیان کو سراہا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے...
شائع 17 جنوری 2022 03:25pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطہ ہوا، توہین رسالت کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے بیان کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان کاروس کےصدرولادی میرپیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے توہین رسالت کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے بیان کو سراہتے ہوئےکہاکہ روسی صدرنے رسول اللہ ﷺسےمتعلق مسلمانوں کےجذبات اورحساسیت کو سمجھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں روسی صدرنےاسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کوباقاعدگی سےاجاگرکیا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ پاکستان کےروس کےساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں،جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے،افغانستان کو سنگین انسانی اورمعاشی چیلنجزکا سامناہے، اس نازک موڑپرافغانستان کےعوام کیلئے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

پاک روس قیادت نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل عزم کا اعادہ کیا۔

بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون،اعلیٰ سطح کےتبادلے بڑھانے اورافغانستان سےمتعلق معاملات پرقریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا اور ایک دوسرے کو پاکستان اورروس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Russian President

viladimir putin