Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں رواں ہفتے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں رواں ہفتے بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی تاہم سکھر اور لاڑکانہ اضلاع کے علاقوں میں 21 سے 22 جنوری کے درمیان بارش متوقع ہے۔
شائع 17 جنوری 2022 01:58pm
شمالی علاقہ جات میں  ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ 20 سے 21 جنوری تک جاری رہے گا  جبکہ 22 سے 23 جنوری کے دوران شدید برف باری اور بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات۔
شمالی علاقہ جات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ 20 سے 21 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ 22 سے 23 جنوری کے دوران شدید برف باری اور بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات۔

کراچی : پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیشگوئی کی ہے کہ22 اور 23 جنوری سے کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جا سکتا ہے اور اس پورے ہفتے سردی کی شدت بڑھے گی۔

پی ایم ڈی کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی کیونکہ مغربی ہوائیں بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں رواں ہفتے بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی تاہم سکھر اور لاڑکانہ اضلاع کے علاقوں میں 21 سے 22 جنوری کے درمیان بارش متوقع ہے۔

شمالی علاقہ جات

ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے اور بالآخر مری سمیت خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد تک جائے گا۔

ڈاکٹر سرفراز نے مزید کہا کہ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ 20 سے 21 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ 22 سے 23 جنوری کے دوران شدید برف باری اور بارشوں کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مری میں اس ماہ کے شروع میں ہونے والی انتہائی شدید برف باری کی توقع نہیں تھی۔

karachi

Meteorological Department