Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےاجلاس...
شائع 17 جنوری 2022 01:25pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےاجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ، صوبائی وزراء سمیت این سی اوسی حکام نے شرکت کی۔

این سی او سی کے اجلاس میں پانچویں لہرمیں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

شرکاء نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسی نیشن کےعمل کوتیزکرنے پراتفاق کیا ۔

شرکاء نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت دیگرشعبوں سے متعلق صوبوں کوصورتحال کے تناظرمیں فیصلہ کرنے کا اختیارہے ۔

این سی اوسی نے پی سی ایل میچ سے متعلق بھی غورکیا گیا ، این سی اوسی نے پی سی ایل میچ کےدوران شائقین کی تعداد سمیت دیگراقدامات سے متعلق پی سی بی سے رائےطلب کرلی۔

کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کاجائزہ لینےکیلئے این سی او سی کا اجلاس کل پھرطلب کیا گیاہے ، جس میں کورونا وائرس کی اعداد شمارسمیت تازہ صورتحال پرایک بارپھرغورکیا جائے گا ۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

تعلیم

Vaccination