Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو اجتماعی طور پر غربت میں مبتلا کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کامیاب...
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2022 03:30pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کامیاب ریاستیں وہی ہیں جہاں قانون پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے،کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو اجتماعی طور پر غربت میں مبتلا کر دیا۔

وزيراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے تصوراورپاکستانی معاشرے کی تشکیلِ نوپرزوردیتےہوئے کہاکہ قوموں کےعروج وزوال کا عمل تہذیبوں سےمختلف ہوتاہے ،قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں جبکہ تہذیبوں کو باہر سے نہیں مارا جاسکتا وہ خودکشی کرتی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ریاستِ مدینہ 5بنیادی اصولوں پرکھڑی تھی، جن میں توحید،انصاف ،قانون کی حکمرانی ،فلاحی ریاست کے قیام اورعلم کی بنیاد پروجود میں آنے والا معاشرہ ہے ،ان چند عظیم اقدامات کے ساتھ فلاحی ریاست کےراستے پرقدم رکھا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک کومستحق قانون کےاحترام کے چیلنج درپیش ہیں ،75 سالہ تاریخ ایسے کلچرکی اسیررہی ہیں جس کے طاقتوراورمکارسیاست دان عادی ہوگئے ہیں جنہوں نے ریاستی اداروں کوبھی کرپٹ بنایا،یہ مافیا نظام سےخون چوسنے والی جونکیں ہیں جوملک سے مخلص نہیں،پاکستان کی حقیقی قوت ،وسائل اورصلاحیتوں کوبروئے کارلانے کیلئے ان کوشکست دینا ناگزیرہے ۔

حضورﷺنے ریاست مدینہ کےاصول وضع کرکےتہذیبوں کی بنیادرکھی، عمران خان

ادھرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضورﷺ نےریاست مدینہ کےرہنماءاصول وضع کرکے تہذیبوں کی بنیاد رکھی، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کاادراک کرناہے اور بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پرعمل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے،وزیرِ اعظم پشاور میں اہم ملاقاتیں اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم آج ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کاسنگ بنیاد رکھیں گے، خصوصی زون ہری پورمیں پاک آسٹریا یونیورسٹی میں ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا حصہ ہے۔

86 کنال اراضی پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیا جائے گا۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media